پاکستان

پاکستان کیطرف سے براہموس میزائل داغنے کی بھارتی کارروائی کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد، 10 مارچ (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اپنی ملکی حدود میں براہموس میزائل داغنے کے سنگین واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں یا د دلایا کہ بھارت نے ایک برس قبل آج کے روز سورت گڑھ سے سپر سونگ براہموس میزائل پاکستانی علاقے میں داغا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ تھا تاہم کستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا جو ایک ذمہ دار جوہری ریاست کی حیثیت سے امن کے لیے اسکے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر، شہری ہوا بازی کے قوانین اور حفاظتی پروٹوکول کی ایک سنگین خلاف ورزی تھی۔ممتاز زہرہ بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ایک برس گزر جانے کے باوجود اس سنگین واقعے کے حقائق کو درست طریقے سے سامنے لانے کے لیے مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی اندرونی تحقیقات کے نتائج بھی پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکطرف تحقیقات نے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔
ممتازہ زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اس غیر ذمہ دارانہ واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button