مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: پونچھ آپریشن کے دوران تین افراد گرفتار
جموں17 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں خطے میں ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں ایک ہفتے سے جاری فوجی آپریشن کے دوران گرفتارکیاگیا ہے جس میں اب تک 9بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ گرفتارافراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دریں اثناءگزشتہ شام سرینگر اور پلوامہ میں نامعلوم مسلح افرادکے ہاتھوں دو غیر کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔