مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی سوپور میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے سڑک کے کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔اس دوران قصبے کے علاقے تلیبل میں دیسی ساخہ بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔