مقبوضہ جموں و کشمیر

جاوید میر کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل پر زور

سرینگر13مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طورپرحل کیاجاناچاہیے ۔
جاوید احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کے یقینا مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں معصوم جانیں جا چکی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button