مقبوضہ جموں و کشمیر

سمیوکت کسان مورچہ کی ‘ریل روکو’ تحریک کی وجہ سے بھارت میں 293ٹرینیں متاثر

154cc17bf4751b673a368ee476350c6e78e1ddd360128ae13a1bd7af77e629a1

نئی دلی 18 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کے قتل کے سلسلے میں بھارت کے وزیرمملکت برائے داخلہ اجے مشراکی برطرفی اور گرفتاری کے مطالبے کے حق میں آج بھارت ریل روکو تحریک کی وجہ سے293ٹرینیں معطل رہیں جبکہ شمالی ریلوے زون میں184مقامات پر ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر ریل روکو تحریک کے دوران پیر کو چھ گھنٹے تک 293ٹرینیں معطل رہیں جبکہ 184مقامات جن میں خصوصا شمالی ریلوے زون میں ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی۔کم سے کم118ٹرینیں ریل روکو تحریک کی وجہ سے اسٹیشنوں کے درمیان پھنسی رہیں جبکہ 43کو منسوخ کر دیاگیا جبکہ 50ٹرینوں کو جزوی طورپر معطل کیاگیا۔ آج صبح10 بجے شروع ہونے والی تحریک کا سب سے زیادہ اثر پنجاب اور ہریانہ میں دیکھنے میں آیا اور کسانوں کو ہریانہ کے سونی پت سمیت دیگر قصبوں اور شہروں میں ریلوے ٹریکس پر بیٹھے دیکھا گیا۔ شمالی ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار نے تصدیق کی ہے کہ ریل روکوتحریک کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی بڑی تعداد میں ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں اورمتعددمقامات پر کسانوں کا احتجاج جاری رہا۔اڈیسہ کے مشرقی کوسٹ ریلوے ڈویژن میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹرینوںکی آمدورفت میں تقریبا 30 منٹ سے ایک گھنٹہ تک کی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیروز پور ڈویژن میں چھ ٹرینیں اور دہلی ڈویژن میں ایک ٹرین تاخیرکاشکار ہے اس کے علاوہ دہلی اور کالکا و دہلی اور امرتسر کے درمیان چلنے والی دونوں سمتوں کی شتابدی ایکسپریس اور دہلی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے آپریشن پربھی خلل اثرپڑاہے۔اطلاعات کے مطابق غازی آباد کے مودی نگر میں کسانوں نے ایک مال گاڑی روک کر احتجاج کیا۔ شمالی مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق کسانوںکے احتجاج کی وجہ سے بھیوانی-ریواڑی، سرسا-بٹھنڈا، سرسا-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور، حصار-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور اور سری گنگانگر-ریواڑی سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ دو ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیںاور 13ٹرینوں کوجزوی طور پر منسوخ کیاگیاہے جبکہ ایک ٹرین کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سمیوکت کسان مورچہ نے 3 اکتوبر کوبھارتی وزیر اجے مشرا کی گرفتاری اور برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button