بھارت

بھارت : راہول گاند ھی کو ہتک عزت مقدمے میں 2 برس قید کی سزا

سورت23 مارچ (کے ایم ایس)ریاست گجرات کے شہر سورت کی ایک سیشن عدالت نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم انہیں فوری طور پر ضمانت بھی مل گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل کرناٹک میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام چوروں کا ایک ہی نام مودی کیوں ہے ۔وہ ہتک عزت کیس کے سلسلے میں آج (جمعرات ) مقامی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے راہول گاندھی کو ضمانت بھی دے دی اور ان کی سزا کو 30 دن کے لیے روک دیاتاکہ وہ فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button