بھارت
بہار میں ہندو توا غنڈوں کیطرف سے مسلمانوں کے گھروں، مساجد پر حملے
پٹنہ5 مارچ (کے ایم ایس): بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا کے غنڈوںنے مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملے کیے ہیں۔
مسلمانوں پرہندوتوا ہجوم کے حملوںکے بعد ریاست کے ضلع سیتامڑھی کے پریہار تھانے کی حدود میں آنے والے علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 49 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ حملے بہار کے سیتامڑھی کے دھرھاروا گاو¿ں میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر کے گئے۔ ہندو توا غنڈوں نے پولیس پربھی دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سبودھ کمار اور اے ایس آئی دیاشنکر ساہ سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔