بھارتی حکومت نے فلسطینیوں کی حالت زار پر دستاویزی فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دی
نئی دہلی: بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے فلسطینیوں کی حالت زار پر مبنی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم نو آدر لینڈNo Other Land کی نمائش کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی کارکنوں کی ایک ٹیم کے تعاون سے تیار کردہ یہ فلم دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ڈی آئی ایف ایف) اور ایم اے ایم آئی ممبئی فلم فیسٹیول میں دکھائی جانی تھی۔ تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے فلم کو سینسر سے مستثنی ٰ قرار دینے سے انکار کے بعد فلم کی نمائش ملتوی کی گئی۔یہ فلم چار اسرائیلی اور فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں – باسل ادرا، یوول ابراہم، ریچل سزور اور ہمدان بلال الحورینی نے تیار کی ہے اور اس میں فلسطینی باشندوں کی جدوجہد ، اسرائیلی آباد کاری اور اسکی فوج کی طرف سے زمین پر قبضے اور فلسطینی املاک کو مسمار کرنے کی مسلسل کوششوں کو دستاویز کیا گیا ہے۔








