بھارت

بھارت :اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا مسلمانوں کے مزاروں کو ڈھادینے کا اعلان

نینی تال08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاہے کہ ان کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پشکر سنگھ نے نینی تال کے علاقے کالاڈھونگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اتراکھنڈ میں غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے۔ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہاں کی زمین پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے، کرنے کی بات تو دور ہے۔انہوںنے کہا کہ حکام نے مزاروں اور دیگر کے نام پر بنائے گئے ایک ہزار سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچوں کی نشاندہی کی ہے۔دھامی نے کہاکہ ریاست میں ایک ہزار سے زیادہ ایسی جگہیں ہیں جہاں مزار بنائے گئے ہیں، لیکن ان کے نیچے سے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزارات یا کسی اور چیز کے نام پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم” لینڈ جہاد” کو پنپنے نہیں دیں گے۔ لینڈ جہادہند انتہاپسندوں کا ایک اور سازشی نظریہ ہے جس کے تحت مسلمان پریہ جھوٹا الزام لگایاجارہا ہے کہ وہ مذہبی ڈھانچے بنا کر یا ان پر اجتماعی نمازیں ادا کر کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button