بھارت

بھارت :پیرا ملٹر ی” سی آر پی ایف “کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

sucide indian

نئی دہلی: بھارت کی دو مختلف ریاستوں میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 195ویں بٹالین کے ایک ہیڈ کانسٹیبل وپن چندرا نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
ریاست ہریانہ کے علاقے بلٹانہ زیر کپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکار گلاب سنگھ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔ وہ چندی گڑھ کے بہلانہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گلاب سنگھ شراب کی لت میں مبتلا تھا اور ذہنی تناﺅ کا بھی شکار تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button