بھارت
اتر پردیش:ہندو غنڈوں نے مسلمانوں کے گھر نذر آتش کردیے، فصلیں تباہ کر دیں
لکھنو13اپریل(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاﺅں پلڑا میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو کئی گھر نذر آتش کیے اور انکی فصلیں تباہ کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو غنڈوں نے نواب الدین اور کئی دیگر مسلمانوں کے گھروںنذر اتش کیے اور انکی فصلوں کوبھی آگ لگا دی۔ پولیس نے جب غنڈوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ مسلمان نے اس دوران چھپ کر اپنی جانیں بچائیں اور واقعے کے بعد وہ گاﺅں چھوڑ کر چلے گئے ۔ 9اپریل کو گاﺅں میں ایک ہندو نوجوان 21سالہ ویشو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیاتھا ۔ قتل کے اگلے روز ہندوﺅں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ۔پولیس نے کئی فسادیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔