بھارت

نئی دلی :پولیس بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو دانستہ طورپرنشانہ بنارہی ہے ، سی پی آئی (ایم )

 

نئی دلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ نے کہا ہے کہ دلی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے دارلحکومت نئی دلی میںغیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون کی آڑ میں بڑے پیمانے پر بنگالی بولنے والے مسلمانوںکو نشانہ بنارہی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام ایک خط میں سی پی آئی(ایم) کے رہنمائوں برندا کرات اور انوراگ سکسینہ نے کہاکہ دلی پولیس اورتحقیقاتی ادارے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی نسلی بنیادوں پر پروفائلنگ، انہیں ہراساں کرنے، غیر قانونی نظربندی، بھتہ خوری اور جبری ملک بدری میں ملوث ہیں ۔انہوں نے سوال کیاکہ بھارت میں بنگالی بولنا جرم ہے اور تمام بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے گا؟انہوں نے بنگالی مسلمانوںکے خلاف پولیس کی کارروائی کو امتیازی اور غیر آئینی قراردیا۔ خط میں بوانا جے جے کالونی کے2004سے رہائشی محمد نظام الدین کا حوالہ بھی دیاگیاہے جسے پولیس نے شہریت اور جائیداد کے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود 5 جولائی کو ایک بنگلہ دیشی شہری کو پناہ دینے کا الزام لگا کر کم عمر بچوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔برندا کرات اور انوراگ سکسینہ نے اس واقعے میںملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندان کے وکیل کاکہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے محض زبان، مذہب یا غربت کی بنیاد پر شہریت کے بارے میں سوال ایک خطرناک مثال ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button