بھارت

منی پور:اجتماعی آبروریزی کا ایک اور واقعہ، ہزاروں خواتین کا احتجاج

امپھال: بھارتی ریاست منی پور گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے نسلی تشدد کی آگ میں جل رہا ہے ۔ اس دوران خواتین کی اجتماعتی آبروریزی کے واقعات بھی تواتر سے سامنے آرہے ہیں ۔
ایک خاتون نے 9اگست کوتھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ اس ہجوم سے بھاگ رہی تھی جس نے اسکا گھر جلا دیا تھا اور اس دوران کچھ لوگوں نے اسے روکا اور اسکے اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس نے اپنی اور اپنے خاندان کی عزت بچانے اور سماجی بائیکاٹ سے بچنے کیلئے پہلے واقعے کو چھپائے رکھا ۔
اجتماعی آبروریزی کا یہ ایک اور واقعہ سامنے آنے کے بعد امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ کے علاوہ تین مزید اضلاع تھوبل ، بشنواور کاکچنگ میں ہزاروں خواتین نے احتجاج کیا ۔ انہوںنے مجرموں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button