بھارت
بھارت میں 45پاکستانی ہندو گرفتار
نئی دہلی21اگست(کے ایم ایس)بھارت کی ریاست گجرات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پینتالیس پاکستانی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتارکیا گیاہے۔
مقامی انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر سنتوش دھوبی نے بتایا کہ ان پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی ریاست کے ضلع بناسکنتھا سے گرفتارکیا گیاہے اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کی کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار جانے کے لیے بھارت میں تھے اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بناسکنتھا آئے تھے۔ وہ ایک درست ویزے پر پچھلے دو ماہ سے بھارت میں تھے۔دھوبی نے کہاکہ وہ یہاں غیرقانونی طورپررہ رہے ہیں کیونکہ ان کے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی ہے اور ان کے LTVsمنظور نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چار پانچ دنوں سے بناسکنتھا میں تھے۔