بھارت

دہلی پولیس نے سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا

وانگچک اوراحتجاجی طلباءنے20جولائی کو پارلیمنٹ تک مارچ کا اعلان کررکھا ہے

نئی دہلی: گزشتہ 20 دنوں سے دہلی کے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے بھارت کے غیر قانونی زیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو آج صبح دہلی پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وانگچک کو ہسپتال داخل کرائے جانے کے بعد احتجاجی مقام پر دہلی پولیس کے اہلکاروں کی بھاری نفری دیکھی گئی ۔ وانگچک اور جنتر منتر پر احتجاج پر بیٹھے کاکروچ جنتا پارٹی کے حامیوں نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ پولیس نے وانگ چک کو زبردستی اٹھایا اور طلبا ءپر بھی دھاوا بول دیا۔ تاہم پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ” سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق انہیں ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔”
طلباءنے یہ بھی کہا ہے کہ سنیچر کی علی الصبح پولیس سب سے پہلے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں گھر سے باہر نہیں آنے دیا۔ اس کے بعد پولیس جنتر منتر پہنچی اور سونم وانگچک کو وہاں سے اسپتال لے گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے طلباءپر لاٹھی چارج بھی کیا۔
پولیس کارروائی سے چند گھنٹے قبل سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کے 20 دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران جسم کا تقریباً 20 فیصد وزن کم ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ کیا ملک میں بچوں کی تعلیم اور ان کا مستقبل پیاز کی قیمتوں سے بھی کم اہم ہے؟
حزب اختلاف کے کئی رہنماﺅں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز جنتر منتر پر وانگچک سے ملاقات کی تھی ۔
یاد رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے نیٹ پیپر لیک تنازع سمیت بھارت بھر میں امتحانات میں بے ضابطگیوں کیخلاف جنتر منتر پر دھرنا دے رکھا ہے ۔ مظاہرین کی طرف سے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبے کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button