بھارت

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13فیصد اضافہ

نئی دلی:
بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکا کی ریسرچ گروپ انڈیا ہیٹ لیب نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2025 کے دوران مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک ہزار 318نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے جو 2024 کے ایک ہزار 165اور 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات مودی کی ہندوتوا جماعت بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہوئے جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22اپریل سے 7مئی تک سب سے زیادہ 100سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ سمیت دیگر کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا جنہوں نے مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کررہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button