بھارت
بھارت :مہاراشٹر میں ہندوانتہا پسندوں نے ایک مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا
ممبئی21اگست(کے ایم ایس)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک 34سالہ مسلمان شخص شاہد خان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
مہاراشٹرا کے مشرقی علاقے گھاٹ کوپر کے ماتا رامابائی امبیدکر نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے کورئیر ڈیلیوری کا کام کرنے والے شاہدخان پر اس وقت وحشیانہ حملہ کیا جب اس نے ان سے اپنا لائٹر واپس کرنے کو کہا۔ ہندو انتہا پسندوں نے شاہد خان پر لوہے کی سلاخوں اور بانس کی لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ حملے میں شاہد خان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔شاہدخان کے بھائی کے مطابق حملہ آوروں نے شاہد کو ”جے شری رام” کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔