مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کو درست قراردینے کی درخواست کو مسترد کر دیا

نئی دلی

بھارتی سپریم کورٹ نے آج مفاد عامہ کے تحت دائر ایک درخواست کو مستر د کردیا ہے جس میں دفعہ 370 اور 35Aجن کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی صدر کی طرف سے منسوخی کو درست اور آئینی عمل قراردینے کی اپیل کی گئی تھی ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے ۔بی۔ پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عظمی کی طرف سے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب اس بارے میں متعدد درخواستیں پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوں ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا5 رکنی بنچ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے 2019کے صدارتی حکم نامے کے خلاف درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button