جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

bodyجموں28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع جموں کے مختلف علاقوں سے تین افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
ضلع میں پرگوال کے علاقے حمیر پور کونا سے ایک نامعلوم مرد کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جس کی عمر 50سال کے قریب ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک اور شخص کی لاش جس کی شناخت35سالہ کمل کمار کے طور پر ہوئی ہے، ضلع کے علاقے سجاد پور سے برآمد ہوئی ہے۔دریں اثناء ضلع جموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک 35سالہ شخص امیت گپتا اپنی رہائش گاہ پرپھانسی پرلٹکا ہوا پایا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button