بھارت
ہندو استاد کا واٹر کولر سے پانی پینے پر دلت طالب علم پر بہیمانہ تشدد
جے پور11ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انتہا پسند ہندو استاد نے واٹر کولر سے پانی پینے پر دلت طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
یہ واقعہ راجستھان کے شہر بھارت پور کے سرکاری سکول میں پیش آیا ہے۔ متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ سکول میں پینے کا پانی ختم ہوگیا تھا جسکی وجہ سے اس نے اور اسکے کچھ دیگر دوستوں نے استاد کے واٹر کولر سے اپنی بوتلوں میں پانی بھر لیاجس میں استاد نے آگ بگولہ ہو کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد دلت طالب علم کے اہلخانہ اور دلت طبقے کے دیگر افراد نے گنگا رام گجر نامی ہندو استاد کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔ پولیس نے استاد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے۔