World

کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور لیڈر سکھدول سنگھ قتل 

ونی پگ 21ستمبر (کے ایم ایس)

کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک اورلیڈر سکھدول سنگھ ڈونیکے کو ونی پگ شہر میں گولی مارکر قتل کردیاگیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے بھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کرررکھے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ 2017میں کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور اسکے بعد سے وہیں مقیم تھے۔سکھدول سنگھ کا قتل ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کینیڈا میں رواں سال جون میں خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے پربھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنائو جاری ہے۔ سکھدول سنگھ ڈونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی ،جس کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارت کار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کردیااوردنوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button