بھارت
کیرالہ:نامعلوم افراد کا بھارتی فوجی اہلکار پر حملہ ،سبز رنگ سے پیٹھ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا لکھ دیا
ترواننت پورم:
بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج کے ایک اہلکار پر حملہ کیاہے۔
حملہ آوروں نے فوجی اہلکار پر حملہ کرنے کے بعد اس کی پیٹھ پر پینٹ کے زریعے ”پاپولر فرنٹ آف انڈیا”لکھ دیا۔واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک مقبول مسلم تنظیم ہے جس پر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے اور اس کے ہزاروں رہنمائوں اور کارکنوں کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کررکھا ہے۔پولیس کے پاس درج کرائی گئی اپنی شکایت میں فوجی اہلکار شائن کمار نے کہا کہ اتوار کی شب کدکل میں اسکے گھر کے قریب واقع جنگل میں چھ مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا۔ انہوں نے اس کے ہاتھ باندھے اور اس کی پیٹھ پر سبز رنگ سے ”پاپولر فرنٹ آف انڈیا” لکھ دیا۔