World

بھارتی ہیکرز نے کینیڈین مسلح افواج کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی

نئی دلی:
کینیڈین مسلح افواج کی آفیشل ویب سائٹ کو بھارتی ہیکرز نے عارضی طورپر ہیک کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو ‘انڈین سائبر فورس’ نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے ہیک کیا تھا، جس نے سائبر حملے کی ذمہ داریXسابقہ ٹویٹرپر قبول کی تھی۔ڈپارٹمنٹ آف نیشنل ڈیفنس میں میڈیا تعلقات کے سربراہ ڈینیل لی بوتھلیر نے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر کے قریب ہیکرز نے ویب سائیٹ کو ہیک کیا تھا جسے بعد ازاں فعال بنادیا گیا ۔انڈین سائبر فورس نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھاکہ "کینیڈین ایئرفورس کی ویب سائٹ کوہیک کر لیاگیا ہے” اور ویب سائٹ ہیک ہونے سے متعلق کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیاتھا۔دی گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق ہیک ہونے کے بعد صرف بعض ڈیسک ٹاپ صارفین ہی سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے قابل تھے۔کینیڈین فورسز، جو کینیڈا میں تمام فوجی آپریشنز بشمول بحریہ، سپیشل کمانڈ گروپس، فضائی اور خلائی آپریشنز پرمشتمل ہے، فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ہندوستانی سائبر فورس نے اس سے قبل 21 ستمبر کو سوشل میڈیا کے ذریعے کینیڈا کو دھمکی دی تھی کہ وہ کینیڈا کے سائبر اسپیس پر اپنے حملوں کے لیے تیار ہو جائے۔یہ سائبر حملہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعطل کے درمیان اس وقت ہوا جب گزشتہ ہفتے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ایک ہندوستانی را کے سفارت کار نے خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button