مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :دو بھارتی فوجی الگ الگ واقعات میں ہلاک

سرینگر 25 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک کانسٹیبل پتھر کی زد میں آکرہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ بی ایس ایف کانسٹیبل ضلع کے علاقے پیر کی گلی پنچال کے قریب پتھر لگنے سے ہلاک ہوا۔ نثار حسین نامی کانسٹیبل لکڑی کاٹ رہا تھا جب اس پر پتھر آگرا۔اسے بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سورنکوٹ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کانسٹیبل بی ایس ایف کی92 بٹالین میں تعینات تھا اور فی الوقت چھٹی پر تھا۔
ادھرضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں گشت پر مامور ایک اوربھارتی فوجی بے ہوش ہو کر گرپڑا ۔اسے فوری طورپر سونہ مرگ میں آرمی ہسپتال بیس کیمپ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button