مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ایک مدرسے کی عمارت کو مسمار کر دیا 

demolish madrassa building in Pulwama

سرینگر :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک دینی مدرسے دارالعلوم کی عمارت کو مسمار کردیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے چیوا کلاں میں مدرسے کی عمارت کو مسمار کیاہے۔گزشتہ سال مارچ میں بھارتی فوجیوں نے اس عمارت میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ایک بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی سفارش پر کی گئی ہے۔این آئی اے نے دارالعلوم کے منتظمین کو بھی گرفتار کیا تھا جو ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button