مقبوضہ جموں و کشمیر

آج کا یوم سیاہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد27اکتوبر (کے ایم ایس )
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ آج کا یوم سیاہ کشمیریوں کی 74سال سے جاری بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنے حق خود ارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج کا یوم سیاہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کے عزم تجدید کرتا ہے یہ جدوجہد بھارت کے جموں و کشمیر پر74سالہ غیر قانونی قبضہ کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 74برس مکمل ہونے کے موقع پر ہر ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button