مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کوایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجی حکام نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔علاقے میں آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔