کشمیری تارکین وطن

برسلز:مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی مظالم سے متعلق تصویری نمائش

pics brue

اسلام آباد: بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کواجاگرکیاگیا ہے ۔ بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے نمائش کا افتتاح کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سات روزہ تصویری نمائش میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کی حالت ناگفتہ بہ کی بھرپور انداز میں عکاسی کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دل دہلا دینے والی تصاویرمیں کشمیریوں کے نہ ختم ہونے والے مصائب کو اجاگر کیاگیا ہے جنہیں اقوام متحدہ کے دفاترز، آئی این جی اوز، رضاکاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے دستاویزی اور وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button