مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں شیخ عبدالقادر جیلانی کا عرس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

1200-675-19873140-thumbnail-16x9-urs-dastgir-sahab-asperaسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صوفی بزرگ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف دستگیر صاحب کا عرس مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرس کے دوران سرینگر کے علاقے خانیار میں دستگیر صاحب کی درگاہ پر ہزاروں عقیدت مندوں نے مقدس تبرکات کی زیارت کی۔ عقیدت مندوں نے دن بھر درگاہ پر حاضری دی۔ سرینگر میں سرائی بالا اور راہ بابا صاحب کی درگاہوں پر بھی عرس کی تقریبات منائی گئیں۔ گزشتہ رات مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف درگاہوں پر رات بھر دعا ئیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔ نوحمام سوپور میں بھی مسجد شریف دستگیر صاحب میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button