بھارت

اتر پردیش : دلت خاتون کو آبروزیری کے بعد قتل کر دیا گیا

333لکھنو:بھارتی ریاست ریاست اتر پردیش کے علاقے بانڈ میں ایک 40 سالہ دلت خاتون کو آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلت خاتون راجکمار شکلا نامی ایک اونچی ذات کے ہندو کے گھر آٹے کی چکی کی صفائی کیلئے گئی تھی۔شکلا اور اسکے بھائیوں نے دلت خاتون کو اجتماعی آبروریز کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔
علاقے کے ایس ایچ او سندیپ تیواری نے بتایا راجکمار شکلا اوران کے بھائیوں بووا شکلا اور رام کرشن شکلا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں مفرور ہیں اور انکی تلاش جاری ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ دلت خاتون کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کی یہ خبر دل دہلا دینے والی ہے، اتر پردیش کی خواتین انتہائی خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button