جموں

ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، دو زخمی

Accident

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع ڈوڈہ کے علاقے جیجوٹ میں ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈوڈہ کے علاقے جیجوٹ میں ایک کارسڑک سے پھسل کرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقے کے مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور چاروں زخمیوں کوکھائی سے نکال کر علاج کے لیے ڈوڈہ کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دوافراد کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رنجیت کمار پریہار اور ساحل کمار رکوال کے طور پر کی ہے اوریہ دونوں جیجوٹ کے رہنے والے ہیں۔دو زخمیوں کی شناخت نتن کمار اور سریندر کمار کے طور پر ہوئی ہے اوریہ دونوں بھی اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button