مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں افراتفری کی ذمہ دار بی جے پی کی پالیسیاں ہیں: کانگریس

Vikar Rasool Wani

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی غلط پالیسیاں علاقے میں جاری افراتفری اور عوام کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہیں۔انہوں نے دعوی ٰکیا کہ کانگریس بی جے پی اور عوامی امنگو ں کے برخلاف اس کو سیاسی فائدہ پہنچانے ولے آلہ کاروں کے منصوبوں کوناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button