مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوان شہید
سرینگر17 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔
فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ضلع میں واقع عدالتوں کے قریب مرکزی چوک پر ایک گاڑی کو روکا ۔ فوجیوں نے گاڑی پر سوار نوجوانوں کواتارکر انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوں کو بلا جواز طورپر فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا ۔