APHC-AJK

مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافے پر اظہار تشویش

image_2023-11-21_113814315

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت جموں وکشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا حکومت اور اس کی فوج اور پولیس ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر متعدد قراردادیں موجود ہیں جن میں کشمیریوں کے سیاسی مفادات کے تحفظ اوراپنے مستقبل کا تعین حق دینے کی ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر نہ صرف جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ خطے میں خونریزی، غربت اور ہتھیاروں کی دوڑ کی بھی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے کنوینر نے میر واعظ عمر فاروق کی چچی کے انتقام پر گہرے دکھ اور افسوس کابھی اظہار کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button