انسانی حقوق

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل

Devinder Singh Behlجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” جموں کشمیر سوشل پیس فورم“ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر سوشل فیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوجی فوجی رات کے اوقات میں مختلف علاقوں کو گھیرے میںلے کر سردی کے موسم میں مکینوں کو گھروں سے باہر نکال دیتے ہیں، لوگوں خاص طورپر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، خواتین کی تذلیل کرتے ہیں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا مقصدکشمیریوں کو ڈرانا دھمکاکر انہیں حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوںکا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دیویندر سنگھ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button