مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق کا صراف کدل سرینگر کی مسجدمیں آتشزنی پر اظہارافسوس

mirwaiz umar farooqسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے صدرمیرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ رات صراف کدل سرینگر میں واقع مہاجر ملت مسجد شریف کو آتشزنی کے واقعے میں پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔
میرواعظ عمرفاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسجد انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ رواں ہفتے میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے کیونکہ کہ گزشتہ دنوں بازار مسجد بہوری کدل کو بھی آتشزنی کے واقعے میں نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے اس طرح کے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مساجدکی مقامی انتظامیہ کمیٹیوں سے تاکید کی کہ وہ سردیوں کے ان دنوں میں حمام جلانے میں احتیاط کریں۔ میرواعظ کی ہدایت پر ایک وفد صراف کدل گیا اور مسجد انتظامیہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button