مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت تین کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردے دی

High Court Srinagarسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت تین کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایم اے چوہدری پر مشتمل بنچ نے بڈگام کے عاقب ظہور گنائی کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا جبکہ جسٹس سنجے دھر نے بڈگام کے خورشید احمد سنائی اور سرینگر کے عاشق حسین بٹ کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ بڈگام کے ضلع مجسٹریٹ نے عاقب ظہور گنائی کو 15اپریل 2022کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ خورشید احمد سنائی کو 20ستمبر 2022کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر نظربندکیاگیاتھا۔ اسی طرح عاشق حسین بٹ کو7اپریل2022کو ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے حکم پر نظربند کیاگیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button