بھارت
مغربی بنگال : مشتعل ہجوم کے تشدد میں 2افراد ہلاک
کولکتہ :بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مشتعل ہجوم نے 2 افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں کو ریاست کے مشرقی ضلع وردھمان کے جمال پور بلاک کے گائوں تروک مینا میں گائے چوری کے شبہ میں مشتعل ہجوم نے بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا۔وحشیانہ تشدد سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ایک مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتولین اور تشددمیں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس افسوسناک واقعے نے ریاست میں اس طرح کی پر تشددکارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوجداری قانون ،میں کی گئیں حالیہ ترامیم پر سوال اٹھادئے ہیں ۔