بھارت

مدھیہ پردیش: سڑک حادثے میں 13افراد ہلاک، متعدد زخمی

download (3)بھوپال: بھارتی ریاست  مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میں ایک مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم میں 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور بہت سے مسافر جھلس گئے ۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ گونا سے ہارون جانے والی بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور مسافروں نے کھڑکیوں سے باہر کو کر جان بچائی تاہم حادثے میں 13 مسافرہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔گنا ضلع کے کلکٹر ترون راٹھی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ7مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے اور باقی دیگر ہسپتال پہنچ کر دم توڑگئے جبکہ17زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button