APHC-AJK

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف کل اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

protestاسلام آباد:بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کل بدھ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاج کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے دی ہے۔مظاہرے میں حریت قائدین اور دیگر ازادی پسند تنظیموں کے قائدین اور کارکن شرکت کریں گے۔ مظاہرے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں خاص طورپر راجوری میں دوران حراست 3کشمیریوں کے حالیہ قتل ، انسانیت سوزمظالم اور جموں کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیرشاخ کے کنوینئرمحمود احمد ساغر کریں گے جبکہ مظاہرے میں پاکستان و آزاد کشمیر کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف کل اسلام آباد میںاحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button