بھارت

بھارت : ہندو توا گروپوں نے نیٹ فلکس کو نماز کی ادائیگی کے سین پر تامل فلم ہٹانے پر مجبور کیا

netflixنئی دہلی :
بھارت میں ہندوتوا گروپوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس اور شریک پروڈیوسر زی اسٹوڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے تامل فلم ’اناپورانی‘ ہٹانے پر مجبور کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اداکاروں اور پروڈیوسرز کے خلاف بریانی پکانے اور نماز کی ادائیگی سمیت کچھ مناظر پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Netflix، جس نے 29 دسمبر کو فلم کی سٹریمنگ شروع کی تھی، نے 10 جنوری کو اسے اپنے پلیٹ فارم سے بعد ہٹا دیا۔ فلم کے خلاف پولیس میں شکایت ، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے درج کروائی ہے۔ فلم کے شریک پروڈیوسرنے دونوں ہندو تو اجماعتوں کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انکی شکایت پر Netflix سے فلم کو فوری طور پر ہٹالیا گیا ہے۔
فلم کے اداکاروں اور میکرز کے خلاف مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button