پاکستان
بھارتی خفیہ ایجنسی راء بلوچستان میں دہشتگردحملوں میں ملوث ہے،جان اچکزئی
اسلام آباد:بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جان اچکزئی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیااکائونٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔