APHC-AJK

فاروق رحمانی کا مجاہد کمانڈروں کو انکے یوم شہادت پر خراج عقیدت

Faroo Rehmani

 

اسلام آباد:(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما محمد فاروق رحمانی نے الفتح فورس جموں و کشمیر کے سرکردہ مجاہد کمانڈروں کوان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید کمانڈروں میں محمد یوسف چوپان عرف زنگی، ان کے ساتھی عبدالرشید خان اور فیاض احمد شاہ شامل ہیں۔ الفتح فورس کے سربراہ محمد یوسف چوپان اور عبدالرشید خان کو بھارتی فوجیوں نے 2000میں بوتھو بانڈی پور ہ میں جبکہ فیاض احمد شاہ کو 1994میں سرینگر کے علاقے برزلہ میں شہید کیا تھا۔محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیر کاز کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو  کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈروںنے اپنی زندگی آزادی کے مقدس مقصد کے لیے وقف کردی تھی اوران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں غیرقانونی طوپر نظر بند ہیں جنہیںمن گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں پھنسایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بی جے پی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ نئے ڈومیسائل قوانین 100سال پرانے سٹیٹ سبجیکٹ قانون کے منافی ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ ہندوتوا جارحیت کی وجہ سے کشمیری معاشرہ سماجی، سیاسی اور اقتصادی طورپر عدم تحفظ کا شکار ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا انعقاد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button