مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں مسلم سرکاری ملازم کی لاش برآمد

body

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ جل شکتی کا ایک مسلم ملازم نثار احمد منگل کو ضلع راجوری میں پراسرار طورپرمردہ پایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نثار احمد جو کل دوپہر کوضلع کے علاقے کے درہل میں پانی کی فراہمی کا معائنہ کرنے کیلئے گیا تھا واپس نہ لوٹا۔ نثار کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے پراسرار طورپر اس کی لاش ملنے کی اطلاع ملی ۔پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نثار احمد کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button