پاکستانیوم یکجہتی کشمیر

حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

Murtaza Solangi

 

اسلام:(کے ایم ایس)نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرتضی سولنگی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کو پوری دنیا میںبے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔انہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اہل کشمیر کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر اب تک حل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مشکل حالات، دہشت اور ظلم کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔مرتضی سولنگی نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button