بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں بی ایس ایف اہلکار کی پراسرارموت

download (1)بھوپال: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکارپراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28سالہ بی ایس ایف اہلکار اشونی کمار پٹیل بھیدگھاٹ میں ریلوے پٹریوں کے قریب پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کے جسم کو بھیانک طریقے سے کاٹ دیا گیا تھا۔اس کی موت اس کی منگنی سے صرف ایک دن قبل ہوئی جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔جبل پور کوگاما کا رہنے والا پٹیل اس مہینے ہونے والی اپنی منگنی کا بے تابی سے انتظار کر رہا تھا، اس کی شادی اپریل میں ہونے والی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button