بھارت

شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل سے دریائے راوی کے پانی کاپاکستان کیطرف بہاﺅ مکمل طور پر رک جائے گا، رپورٹ

shahpur_kandi_dam-indiaنئی دہلی: بھارت میں شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل کے بعد دریائے راوی سے پاکستان کی طرف پانی کا بہاو مکمل طور پر رک جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہ پور کنڈی بیراج بھارتی پنجاب اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سرحد پر واقع ہے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد 1995 میں سابق بھارتی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راو¿ نے رکھا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیاہے کہ شاہ پور کنڈی بیراج منصوبے ،جو آبپاشی اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے انتہائی اہم ہے، کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ منصوبہ جموں و کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان کئی تنازعات کا شکار رہا جس کی وجہ سے یہ ساڑھے چار سال سے زیادہ عرصے تک معطل رہا۔تاہم اب یہ تکمیل کے قریب ہے۔
بھارت پہلے ہی دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم، دریائے بیاس پر پونگ اور پنڈوہ ڈیم جبکہ راوی پر تھین (رنجیت ساگر) سمیت کئی ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ ان منصوبوں کی تعمیر سے بھارت تینوں مشرقی دریاوں بیاس، ستلج اور راوی کا تقریباً پوراپانی استعمال میں لا رہا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ تاہم دریائے راوی کا جو تھوڑا بہت پانی پاکستان کی طرف بہہ رہا تھا شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل کے ساتھ ہی وہ بھی پاکستان کی طرف بہنا بند ہو جائے گا۔KMS-11/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button