مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے بارہمولہ سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا
سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں پٹن کے علاقے منڈیار میں ایک ناکے پر گرفتارکیا ۔ گرفتارنوجوان کی شناخت معراج الدین بٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔ فوجیوں نے نوجوان کی غیرقانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قراردیاہے۔