مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : تین کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر12 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بارہمولہ اور گاندربل کے اضلاع سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں راشد مظفر گنائی اور ناصر میر کو ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے گرفتار کیا۔ بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل کے علاقے Sehpora سے ارشد احمد میر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ارشدکو مجاہدین کا اوور گرانڈ ورکر قرار دیکر گرفتار کیا ہے۔