مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا، رمن بھلا

raman behla

جموں:انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور انکے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے قائمقام صدر رمن بھلا نے جموں خطے کے ضلع سامبا میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کو صدمے سے دوچار کیا ، بی جے پی نے نہ صرف جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی بلکہ اسکا ریاستی درجہ بھی چھین کر اسے یونین ٹیریٹری بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کے لوگوں سے زمینیں اور ملازمتیں چھینی جارہی ہیں ۔رمن بھلا نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، بی جے پی بہت سے معاملات پر جموں وکشمیرکے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے ، یہاں مختلف محکموں کے ملازمین کو مہینوں اجرت نہیں دی جاتی اور انکی پریشانیوں کا کوئی ازالہ کرنے والا نہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button